قارئین کیا سوچتے ہیں

June 20, 2018

عطاالحق قاسمی (19جون 2018) کیا واقعی ایک’ فادرڈے‘بھی ہوتا ہے ؟
٭عطاالحق قاسمی ِصاحب آپ نے بالکل درست لکھا ہے۔ ہمارے معاشرے میں باقی دن تو بہت جوش وخروش کے ساتھ منائے جاتے ہیں مگرفادرزڈے کو اتنا پرجوش ہو کر نہیں منایا جاتا۔ میرے نزدیک ماں باپ کے لیے ایک دن مختص کرنے کے بجائے ہر روز ہی انہیں اچھے طریقے سے ٹریٹ کرنا چاہیے ( عائشہ بھٹی )
٭عطا الحق قاسمی صاحب آپ کا آج کا کالم بہت اچھا ہے۔ ماں باپ ایک جیسا ہی رتبہ رکھتے ہیں۔ والدین میں سے کسی ایک کے دن کو ہی ترجیح دینا مناسب نہیں۔ اگر ماں کی اہمیت ہے تو وہیں باپ کا اپنا مقام ہے۔ (زین علی )