بیوی کو کس طرح خوش رکھا جائے۔۔؟

June 20, 2018

اہلیہ کو خوش رکھنا گو کہ ہے تو بہت مشکل کام مگر اس مشکل کو آسان کرنے کے لیے سیانوںکی جانب سے 10 رہنما طریقے بتائے گئے ہیں جن پر عمل کرکے ایک خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کی جاسکتی ہے۔

ان 10 آسان طریقوں میں سے سب سے پہلا یہ ہے کہ اہلیہ کا موڈ خوشگوار رکھنے کے لیے مہینے میںکم از کم ایک مرتبہ کسی بھی قسم کا تحفہ ضرور دیا جائے ۔

دوسرے نمبر پر آتا ہے بیوی کی باتوں کو اہمیت دینا، آپ کی اہلیہ جب بھی آپ سے کوئی بات کریں تو اپنی تمام تر توجہ ان کی جانب مرکوز رکھیںاور ان کی بات کو غور سے سنیں تاکہ ان کی بات کو ٹھیک سے سمجھا جا سکے۔

اس کے بعد باری آتی ہے اہلیہ کی آپ سے اور گھر سے متعلق خدمات کو سرہانے کی، مطلب یہ کہ اپنی اہلیہ کی دن بھر کی مصروفیات سے متعلق کام پر حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کی جانب سے پیش کی گئی خدمات کو اچھے لفظوںمیں سراہایا جائے۔

چوتھا آزمودہ طریقہ ہے کہ اپنی اہلیہ کو اس بات کا بار بار احساس دلایا جائے کہ ان کی اہمیت آپ کی زندکی میں بہت زیادہ معنی رکھتی ہےاور آپ دونوںایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہو چکے ہیں۔

پانچواں طریقہ گو کہ تھوڑا سا مشکل ہے مگر یہ بہت ضروری بھی ہے ، طریقہ یہ ہے کہ اپنی اہلیہ کو وقت نکال کر تھوڑی دیر کے لیے کہیں گھمانے ضرور لے کر جائیں۔ اس سے آپ کو ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع بھی میسر آئے گا اور ذہنی طور پر وہ تر و تازہ بھی محسوس کریںگی۔

اس کے بعد باری آتی ہے تجدید عہد وفا کی۔ اس چھٹے طریقے کے مطابق آپ دن میں کم از کم ایک بار اہلیہ سے اپنی محبت کا اظہار لفظوںمیں ضرور کریں، کیونکہ پیار بھرے لفظوںکی زندگی میں بہت اہمیت ہوتی ہے۔

ساتویں طریقے کے مطابق مہینے میں ایک دن اپنی اہلیہ کو آرام کے لیے ایک مکمل دن دیں اور اس دن آپ گھر اور بچوں کی ذمے داری خود سنبھالیں ۔ اس سے آپ کو بہت کچھ ایسے مسئلوںکا بھی پتہ لگے گا جو آپ کی اہلیہ کو عموماًگھر داری میں پیش آتے ہوں گے۔

بیوی کی خوشی آپ کے گھر کے ساتھ ساتھ اپنے والدین اوربہن بھائیوںسے بھی منسلک ہوتی ہے لہذا آٹھویں طریقے پر عمل کرتے ہوئے آپ اہلیہ کو مہینے میں ایک مرتبہ میکے ضرور بھیجا کریں۔

نویں طریقے کے مطابق ان عادات سے اجتناب کریں جو آپ کی اہلیہ کو نا پسند ہیں کیونکہ اپنی بری عادتو ںپر ڈٹے رہنا اور اہلیہ کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے زندگی گزارنا بالکل ایسا ہے جیسے ایک رویہ سڑک پر آمنے سامنے گاڑیوںکا آجانا۔

دسویں طریقے کے مطابق ہمیشہ بیوی سے آرام سے بات کریں اور ان کی غلطیوں پر ڈانٹنے کے بجائے پیار سے سمجھائیں کیونکہ سخت لہجہ اور بلند آواز کا استعمال سب کر سکتے ہیں مگر اصل کمال کی بات ہے کہ مدبرانہ انداز اپنا کر تصیحکی جائے۔