ناقص سکیورٹی کیس کے دو ملزم بری

June 21, 2018

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے ناقص سکیورٹی پر درج مقدمات میں نامزد دو ملزمان کو بری کردیا، ملزمان شیخ رزاق اور شیخ اظہر کے خلاف سٹی پولیس نے پنجاب شاپ اینڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت دکان پر سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہ ہونے اور ناقص سکیورٹی پر مقدمہ درج کیا تھا۔