شقی القلب باپ نے دس سالہ بیٹی کوقتل کردیا

June 21, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹیکسلامیں شقی القلب باپ نے دس سالہ بیٹی کوقتل کردیا۔تھانہ ٹیکسلاکو طاہر شاہ نے بتایاکہ میرا چھوٹے بھائی معروف شاہ اپنی بیٹی عائشہ بی بی عمر10سال پر تشددکررہاتھاجس کو میں بچانے گیا تو اس نے اپنے چھری نکال لی کر عائشہ کے سر پر ماری جس کو میں نے چھڑانے کی کوشش کی تومعروف شاہ نے مجھے چھری دکھاتے ہوئے کہابھاگ جاؤورنہ آپ کو بھی قتل کر دوں گا۔ میری بیٹی میرے خلاف باتیں کرتی ہے جس سے میں بدنام ہورہاہوں میں اسے قتل کردوں گا میں خوف کے مارے گھر بھاگ گیا۔ کچھ دیر بعدآیا توعائشہ کی نعش گھر میں پڑی تھی ۔