سپریم کورٹ، سرکاری زمینوں کی لیز سے متعلق رپورٹس طلب

June 21, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ رجسٹری میں سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں سپر ہائی وے پر پولٹری فارم کیلئے چار ایکڑ زمین پانچ لاکھ روپےفی ایکڑ کے حساب سے لیز پردینے کی اجازت دیتے ہوتے ہوئے 40؍ سے زائد درخواستوں پر رپورٹس طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس نےایک بار پھر قرار دیاہے کہ شفافیت کے بغیر کسی کو زمین الاٹ نہیں ہونے دینگے، یہ اس دور کے ایگری منٹس ہیں جب یہاں زمینوں کی بندر بانٹ ہورہی تھی،جس نے آکشن میں حصہ نہیں لیا اس کا کوئی حق نہیں جبکہ عدالت نے انرجی ڈپارٹمنٹ کے لئے 524ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ روک دی۔ چیف جسٹس نےسندھ بھر میں سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور لیز کی تفصیلات طلب تاہم عدالت نے سپر ہائی وے پر پولٹری فارم کیلئے چار ایکڑ زمین فی ایکڑ پانچ لاکھ روپے میں لیز دینے کی اجازت دیتے ہوتے ہوئے 40؍ سے زائد درخواستوں پر رپورٹس طلب کرلیں۔