عاطف اسلم کے گانے پر ’عدنان صدیقی‘ کی بانسری

June 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نےعاطف اسلم کے گانے ’دل دیاں گلاں‘کی خوبصوررت دُھن بکھیرکر سب کے دل جیت لیے۔

پاکستانی ڈراموں کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بانسری بجانے میں بھی ماہر نکلے۔

یقین نہیں تو یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں عدنان صدیقینے بانسری پر پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم کے مقبول ترین گانے’دل دیاں گلاں‘ پر خوبصورت دُھن بکھیری تو سننے والوں جیسے حیران رہ گئے۔

عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کے لیے فیس بک اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بانسری بجا رہے ہیں۔

عاطف اسلم کے گانے پر عدنان صدیقی کی بانسری کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کر چکےہیں۔