دوودھ کی قیمت زیادہ ہے، کمی کا اعلان جلد کریں گے،نعمان کبیر

June 21, 2018

پنجاب کے نگراں وزیر لائیو اسٹاک نعمان کبیر نے دعویٰ کیا کہ دوودھ کی قیمتیں زیادہ ہیں، ان کی قیمتوں میں بہت جلد کمی کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوںیہ بات لاہور چیمبر کے دورے کےدوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

پنجاب کے نگراں وزیر نعمان کبیر کا کہنا تھا کہ دودھ کی پیداوار تیزی سے کم ہوئی ہے جس کی وجہ جانوروں کی بیماریاں ہیں اور اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے لیکن فی الحال قیمتیں کم کرنے کا میکنزم ڈھونڈ لیاہے جلد اعلان کیا جائے گا۔

نعمان کبیر کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے تاخیر نہیں ہو گی شفاف الیکشن ہماری اولین ترجیح ہے، ڈے ٹوڈے والے معاملات دیکھ رہے ہیںاور8 ہزار سے زائد سوشل سیکورٹی کیسز کو جلد نمٹا دیا جائے گا ۔