امیتابھ بچن بالی وڈ کے انجن ہیں، دھرمیندر

February 19, 2016

ممبئی( جنگ نیوز) بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن بالی ووڈ کے انجن ہیںجو ہر وقت چلتا رہتا ہے یہ بات انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔دھرمیندر کا کہنا تھا کہ انھیں امیتابھ بچن بالکل اپنے بھائی کی طرح عزیز ہیں اور ان کی تمنا ہے کہ امیتابھ بچن ہمیشہ اسی طرح ہر روز کچھ نئے سے نیا کر کے انھیں حیران کرتے رہیں ۔ انھوں نے کہا کہ میں ریتک روشن کا پرستار ہوں مجھے اس کی شخصیت نے بہت متاثر کیا ہے وہ بہت اچھا ڈانسر بھی ہے ایسا لگتا ہے جیسے اس کے جسم میں ہڈیاں ہی نہیں ہیں۔