ناظم آباد، 15سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

June 22, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد گول مارکیٹ میں 15 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق ناظم آباد تھانے کی حدود ناظم آباد گول مارکیٹ طارق منزل میں رہائش پذیر 15 سالہ نوجوان لڑکی عائشہ دختر قربان نے گھریلو جھگڑے کے دوران گلے میں رسی کی مدد سے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی جس کی لاش کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ورثاءبغیر کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔