چین میں حادثے کے بعد رکشے کا میٹر گھوم گیا

June 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں ۔

چین میں ایسا ہی حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتارکار اور رکشے کے درمیان زوردار تصادم ہوا جس کے نتیجے میں رکشہ بیچ سڑک پر اُلٹ گیا اور ڈرائیور رکشے تلے دب گیا ۔رکشہ اُلٹنے پر راہگیروں نے پروقت کارروائی کر کے رکشہ کو کھڑا کیا ۔

لیکن رکشہ کا میٹر کچھ ایسا گھوما کہ بیچ سڑک پر نہ صرف گول گول گھومتا رہا بلکہ پہلے سے زخمی ڈرائیور پر پھر چڑھ دورا جسے راہگیر وں نے بڑی مشکل سے قابو کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ رکشہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جو سگنل پر نہ رکا جس میں رکشہ ڈرائیور خوش قسمتی سے معمولی زخمی ہوا۔