امریکا نے دنیا کا سب سے چھوٹا کمپیوٹر بنالیا

June 23, 2018

امریکانے دنیا کا سب سے چھوٹا کمپیوٹر بنالیا ،صفر اعشاریہ 3ملی میٹر کی مائیکروڈیوائس چاول کے دانے سے بھی چھوٹی ہے ۔

مشی گن یونیورسٹی کے پروفیسر کے مطابق اس مائیکرو ڈیوائس میں ریم، فوٹو وولٹیئکس، پروسیسر اور وائرلیس ٹرانسمیٹرز اور ریسیورز بھی موجود ہیں۔

اس ڈیوائس میں 20 اسٹیشن سے آنے والی روشنی کے ذریعے ڈیٹا کنٹرول ہوتا ہے، دنیا کا یہ چھوٹا سا کمپیوٹر کینسر ریسرچ، آنکھ کی ٹیسٹنگ، بائیو کیمیکل پراسس مانیٹرنگ، آڈیو وژیول نگرانی جیسے بڑے کاموں میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔