سی پی او کا لیاقت باغ کا سکیورٹی جائزہ، تھانہ نصیرآباداور نیوٹاؤن کا بھی دورہ

June 25, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سی پی اوراولپنڈی ڈی آئی جی عباس احسن نے لیاقت باغ اوردوپولیس سٹیشنوں کادورہ کیا۔ حال ہی میں چارج لینے والے سی پی او راولپنڈی نے اتوارکوایس پی راول اورڈی ایس پی سٹی سرکل کے ہمراہ لیاقت باغ پہنچے جہاں انہوں نے آئندہ دنوں میں متوقع انتخابی جلسوں کے حوالے سےپولیس کی جانب سے مرتب کئے گئے سکیورٹی پلان کاجائزہ لیاانہوں نے تاریخی لیاقت باغ میں قائم سٹیج اورگراؤنڈکامعائنہ کیااورحکم دیاکہ یہاں جلسوں کی صورت میں فول پروف سکیورٹی انتظامات ہونے چاہیئں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پرمکمل عمل درآمدکرایاجائے اورانتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کویقینی بنایاجائے ۔بعدازاں سی پی اوراولپنڈی بغیرکسی پیشگی اطلاع کے تھانہ نصیرآبادگئے جہاں انہوں نے ریکارڈچیک کیااورصفائی ستھرائی کاجائزہ لیا انہوں نے عملے کوفرض شناسی اورایمان داری سے فرائض منصبی سرانجام دینے کی تلقین کی اس کے بعدانہوں نے تھانہ نیوٹاؤن کادورہ کیا،پولیس سٹیشن کے ریکارڈکی پڑتال کی ،انہوں نے پولیس افسروں اوراہل کاروں کوحکم دیاکہ وہ امن وامان کے حوالے سے مستعداورہوشیاررہ کرڈیوٹی کریں ،عوام کی جان ومال اورعزت وآبروکاتحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی کے لئے ہرقسم کے دستیاب وسائل کوبروئے کارلایاجائے اورکسی قسم کی سستی نہ کی جائے ۔