امریکا،نشے میں مبتلا افراد کی جان بچانے کیلئے ایپ تیار

June 25, 2018

امریکی نوجوانوں نے نشے کی لت میں مبتلا افراد کی جان بچانے کےلئے اسمارٹ فون ایپ بنالی ہے ۔

ایپ پررجسٹرڈ افراد اپنی مدد آپ کے تحت منشیات کی زیادتی یا ناقص ڈرگز سے حادثاتی موت کا شکار ہونے سے خود کو بچاسکتے ہیں۔

نوجوان کمپیوٹر پروگرامرز کی بنائی گئی یہ منفرد ایپ علاقے کے رجسٹرڈ افراد میں ڈرگز کے استعمال کے رجحان کا ڈیٹا ایک جگہ جمع کرتی رہتی ہے۔

یہ علاقے میں ناقص اورجان لیوا کوالٹی کی ڈرگز کے گردش کرنے کی اطلاع بھی فراہم کرتی ہے۔

کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں ایمبر الرٹ نظام کے تحت دیگررجسٹرڈ افراد کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے فوری خبردار کردیا جاتا ہے۔

امریکی شہر بالٹی مور میں منشیات کی زیادتی سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے۔