تہہ ہوجانے والا پہلا اسمارٹ فون

June 26, 2018

ایک نجی موبائل کمپنی نے ایک ایسا اسمارٹ فون تیار کیا ہے ،جس کی اسکرین تہہ ہو جاتی ہے ۔اس فون کو ’’گیلکسی ایکس ‘‘ کا نام دیا گیا ہےاور اس کی قیمت 1800 ڈالر سے شروع ہوگی ۔کمپنی کے مطابق اس اسمارٹ فون پر گزشتہ پانچ بر سوں سے کام کیا جارہا ہے ۔جنوبی کوریا میں گولڈن برج انویسٹمنٹ میں تحقیق کے سر براہ کم جینگ ییول کے مطابق اگر اس میں مزید تبدیلیاں کی گئی تو اُمید ہے کہ اس کی قیمت میں مزید اضافہ کیا جائے ۔اس کی اسکرین کا سائز7.3 انچ اور ایل ای ڈی اسکرین ہوگی۔ڈیوائس فولڈ ہونے کے بعد اسکرین کا سائز ساڑھے چار انچ ہوجائے گا ۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فون سکڑ کر کتاب اور پھیل کر ٹیبلٹ بن جاتا ہے ۔اس کو مارکیٹ میں رواں سال پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔