بھارت میں ٹوائلٹ کے استعمال پر پیسے ملیں گے

July 02, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارتی شہری رفع حاجت کیلئے ٹوائلٹ کا استعمال نہیں کرتے بلکہ کھلی فضاء میں رفع حاجت کے عادی ہیں،بھارتیوں کی اس عادت کا دنیا بھر میں مزاق بھی اڑایا جاتا ہےلیکن بھارتی اپنی اس عادت کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔

دنیا بھر میں ٹوائلٹ کی وجہ سے بدنام ہونے والی بھارتی سرکار اپنے عوام میں شعور کو اجاگر کرنے کیلئے نئی نئی اسکیمیں بھی متعارف کراتی رہی ہے لیکن جنتا ٹس سے مس نہیں ہو تی۔

بھارت کی موجودہ سرکار نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنے دورِ حکومت میں بھارت کے 100فیصد شہریوں کو ٹوائلٹ کی سہولت مہیا کریں گے اور کوئی بھی شہری اس مقصد کے لیے کھیتوں اور جھاڑیوں کا رخ نہیں کرے گا،عوامی ٹوائلٹ کی افتتاحی تقریب اتنی عمدہ اور شاندارانداز میں کی گئیں کہ دیکھنے سے تعلق تھیں لیکن صورت حال میں کسی تبدیلی کا امکان نظر نہیں آتا۔

امریکی ٹی وی کے معروف شو میں بھی بھارتیوں کی اس بری عادت کی نشان دہی کی گئی اور اس سنگین صورتحال پر توجہ مبذول کرائی گئی لیکن بجائے اپنی اصلاح کے بھارتیوں کو امریکی ٹی وی کا یہ شو بہت برا لگا۔

ٹی وی شو کے معروف میزبان جمی کمیل کا بھارتی شہر احمد آباد کا دوران پروگرام ذکر کرتے ہو ئے کہناتھا کہ دنیا میں ایسا شہر بھی موجودہے جہاں لوگوں کو رفع حاجت کے لئے پیسے دیئے جاتے ہیں ،میںیہ بات مزاق کے طور پر نہیں کر رہا بلکہ میں بھارتی شہر احمد آباد کی بات کر رہاہوں جس کے بارے میں ورلڈ بینک نے رپورٹ دی ہے کہ یہاں53فیصد لوگ رفع حاجت کیلئے ٹوائلٹ کا استعمال نہیں کرتے اور کھلی فضاء کو ترجیح دیتے ہیں۔

جمی کمیل کا شو میں مزید کہناتھا کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں5کروڑ97لاکھ افراد رفع حاجت کیلئے کھلی فضاء کا استعمال کرتے ہیں جس سے گندگی پھیلتی ہے جس سے طرح طرح کی بیماریاں پھیلتی ہیں۔

امریکی ٹی وی شو میں احمد آبادمیونسپل کمیٹی کی جانب سے شروع کی جانے والی اسکیم ’’ رفع حاجت کیلئے نقد پیسے‘‘کےبارے میں ایک اشتہار بھی دکھایا گیا جس میں بتایا جاتا ہے کہ جتنی مرتبہ ٹوائلٹ استعمال کریں گے اتنے ہی روپے حاصل کریں۔

امریکی ٹی وی کے اس اصلاحی شو پر بھارتی تلملا اٹھے اورپروگرام پر تنقید کی جبکہ چند بھارتیوں نے اس مسئلے کو اجاگر کرنے کو مثبت قرار دیا۔