نائجیرین بچہ پینسل سے دیدہ زیب تصاویر بنانے میں ماہر

July 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن جناب اسی دنیا میں عمر کی بھی کوئی قید نہیں ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نائجیرین بچے کو ہی دیکھ لیں جو پینسل سے خوبصورت اسکیچ بنانے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

نائجیریا کے شہر Lagosسے تعلق رکھنے والا گیارہ سالہ Waris Kareemنامی بچہ 6سال کی عمر سے اسکیچنگ کر رہا ہے اور آٹھ سال کی عمر سے پروفیشنل فنکار کی طرح نہ صرف پینسل کے ذریعے حقیقت سے قریب تر خوبصورت تصاویر بنا نے میں ماہر ہے اور اب تک کئی فن پارے بنا چکا ہے جبکہ لٹل آرٹسٹ اپنے تیار کردہ پورٹریٹس عالمی طور پر نمائش کیلئے پیش کرنے کا خواہاں ہے۔