’’مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کرتے ہیں‘‘

July 04, 2018

پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئیز کا کہنا ہے کہ یورپی یونین مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کرتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کی حمایت کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں سمینار سے خطاب میں یورپی یونین کے سفیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو کنٹرول لائن کے دونوں اطراف جائزے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سی پیک اور پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا حامی ہے، علاقائی ترقی کیلئے پاکستان اور بھارت کے مابین تعاونضروری ہے، پاکستان اور یورپین یونین کے مابین سیکیورٹی تعاون ناگزیر ہے۔