اسلام آباد، روسی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے 3 افراد زخمی

July 07, 2018

اسلام آباد میں روسی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے 3افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ مارگلہ روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک موٹرسائیکل سوار شخص بیوی اور بچی کے ساتھ جا رہا تھا کہ روسی سفارت کار کی گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گاڑی روسی سفارت خانے کے تھرڈ سیکریٹری الیگزینڈر کی ہے،جسے گاڑی سمیت تھانہ کوہسار منتقل کر دیاگیا ہے۔