میری شکایت درج کریں

July 07, 2018

مہر منظور جونیر (ساہی وال)

*مجھے شکایت ہے ایسے بچوں سے جو ماں، باپ کی عزت نہیں کرتے۔

*مجھے شکایت ہے ان طالب علموں سے جو اساتذہ کا احترام نہیں کرتے۔

*مجھے شکایت ہے ان بچوں سے جو اسکول کے نظم و ضبط کا خیال نہیں کرتے۔

*مجھے شکایت ہے ان والدین سے جو بچوں کی تعلیم کی طرف توجہ نہیں دیتے۔

*مجھے شکایت ہے ان اساتذہ سے جو بچوں کو اسکول میں پڑھانے کے بجائے ٹیوشن بھیجنے پر مجبور کرتے ہیں۔

*مجھے شکایت ہے ان لوگوں سے جو کسی کو غلط مشورہ دیتے ہیں۔

*مجھے شکایت ہے ان لوگوں سے جو اپنے پڑوسی کے حقوق کا خیال نہیں رکھتے۔

*مجھے شکایت ہے ان پائوں سے جو برائی کی طرف دوڑتے ہیں۔

*مجھے شکایت ہے ایسے ڈاکٹروں سے جو مریض کو سرکاری اسپتال میں دیکھنے کے بجائے اپنے پرائیویٹ کلینک کا مشورہ دیتے ہیں۔

*مجھے شکایت ہے ایسی گفتگو سے جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث بنے۔