غارمیں پھنسے تھائی بچوں کوفیفا نے ورلڈ کپ میں مدعو کر لیا

July 08, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

فیفا کے صدر جیانی انفین ٹینو نےتھائی لینڈ کی غار میں پھنسے ہو ئے 12 بچوں اور اْن کے فٹ بال کوچ کو ورلڈ کپ میں مدعو کیا ہے،فیفا کے صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ غار میں پھنسے فٹبالرزبچوں کو جلد باہر نکال لیا جائےگا۔

فیفا چیف نے یہ بیان میگا ایونٹ میں شامل ٹاپ پلیئرز کی حمایت سے جاری کیا۔

فیفا ذمہ داران کے مطابق غار میں پھنسی ٹیم بروقت نکل آئی تو پھر انھیں فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ دکھانے کیلئے 15 جولائی کو ماسکو پہنچایا جائےگا جہاں تمام نوجوان فیفا کے مہمان بنیں گے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کی غار میں 12 بچوں اور ان کے کوچ پر مشتمل فٹبال ٹیم غار میں پھنسی ہوئی ہے جنہیں نکالنے کیلئے تھائی لینڈ کو نیوی تدبیریں کر رہی ہے۔

تھائی نیوی کے خصوصی دستوں کے علاوہ سرچ آپریشن میں دو برطانوی غوطہ خور بھی شامل ہیں ان ہی غوطہ خوروںنے لاپتہ ہوجانے والی اس ٹیم کا سراغ لگانے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔