کشمور انڈس ہائی وے پر کوچ الٹ گئی، خاتون جاں بحق

July 09, 2018

کشمور انڈس ہائی وے پر بخشاپور کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں خاتون جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بخشاپور کےمقام پر انڈس ہائی وے پر پشاور سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کوچ ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں طبی امداد کے لیے رحیم یار خان منتقل کر دیا گیاہے۔