تھائی لینڈ: غار میں پھنسے تمام بچوں کونکال لیا گیا نکال لیا گیا

July 10, 2018

تھائی لینڈ میں گذشتہ دو ہفتوں سے غار میں پھنسے مزید چار بچوں اور ان کے کوچ کو آج بحفاظت باہر نکال لیا گیاجبکہ اس سے قبل 8بچوںکو باہر نکلا گیا تھا۔اس کے ساتھ ہی ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ۔

ٓآپریشن منگل کی شام مکمل ہوا ۔آپریشن انتہائی خطرناک تھا جے تھائی لینڈبحریہ کے کمانڈوز نے بخوبی پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ بچے غار سے نکالے جانے کے بعد اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ تمام بچوںاور کوچ کی ذہنی حالت بھی بہتر بتائی جارہی ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ بچوں کا بلڈ ٹیسٹ اور ایکسرے کئے گئے ہیں۔ صرف دو بچوں میں پھیپھڑے کی سوزش کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے جن کا اعلاج جاری ہے ۔بچے ابھی مزید کچھ روز اسپتال میںزیر علاج رہیںگے ۔

کچھ بچوںکا تعلق جونیئر فٹ بال ٹیم سے ہے جبکہ ایک ان کا کوچ ہے۔ ریسکیو آپریشن پچھلے کئی دن سے وفقے وقفے سے جاری رہا۔

بارہ بچوں اور ان کے کوچ کے 23 جون کو غار میں پانی بھر جانے کے سبب پھنس گئے تھے۔