انگور کے ایک گچھے کی قیمت 12لاکھ پاکستانی روپے؟؟

July 10, 2018

انگور کھٹے ہیں کا محاوہ تو آپ نے سن ہی رکھا ہوگا لیکن جاپان میں انگور کھٹے نہیں بلکہ انتہائی مہنگے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جی ہاں جاپان میں سرخ انگوروں کے ایک گچھے کو 1.1ملین یوان (تقریباً 12 لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام کردیا گیا ہے۔

جاپان کے شہر کانازاوا کی فروٹ مارکیٹ میں لائے جانے والے فصل کے پہلے سرخ انگوروں کے گچھے کی نیلامی میں کافی لوگوں نے دلچسپی کا اظہار کیا تاہم جاپان کی ایک سپر مارکیٹ نے سب سے زیادہ بولی دے کر یہ انگور خرید لیے۔

واضح رہے کہ جاپان میں پھلوں کی پہلی فصل کو نیلام کرنے کا رجحان ہے۔