دبئی میں پاکستانی خاتون کے کیک کی تصویر مقبول

July 12, 2018

دو برس سے دبئی میں مقیم ایک پاکستانی خاتون نے ایک ایسا کیک بنایا کہ کیک کی تصویر وائرل ہوگئی۔

خدیجہ عماد نے تین کلو کا ایک کیک بنایا جس پر جیل کی سلاخوں میں قید ایک ایسے شخص کو دکھایا جو سابق وزیراعظم نواز شریف سے مماثلت رکھتا ہے۔

ساتھ ساتھ کیک آئسنگ سے Gone کا لفظ بھی لکھ دیا، بس پھر کیا تھا، سوشل میڈیا پر کیک کی تصویر شیئر کی گئی تو وائرل ہو گئی اور پاکستان سے اس کیک کے مزید آرڈر بھی خدیجہ کو موصول ہونے لگے۔

خدیجہ نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتیں لیکن ملک میں تبدیلی کی خواہشمند ہیں، انھوں کہا کہ اُنہیں یقین نہیں تھا کہ کیک اس قدر مقبول ہوجائے گا۔