ٹرک پر درجنوں لکڑیاں لے جانا ڈرائیور کیلئے امتحان بن گیا

July 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھاری بھرکم سامان کو گاڑی یا ٹرک پر رکھ کر لے جانا اکثر ڈرائیور کو مشکل میں ڈال دیتا ہے۔

کچھ ایسی ہی مشکل کا سامنا چین میں ایک ڈرائیورکو کرنا پڑا جب درجنوں بھاری بھرکم لکڑیوں کو لئے بیچ سڑک سے گزرنا نہ صرف مشکل ہوگیا بلکہ امتحان بن گیا۔

یہ مناظر چین میں اُس وقت دیکھے گئے جب ایک ڈرائیور ٹرک پر درجنوں بھاری بھرکم لکڑی کے تختے لاد کر لے جا رہا تھا کہ اسی دوران اچانک ٹرک توازن نہ رکھ سکا اور ایک طرف ڈولنے لگااور پھر ڈولتے ڈولتے ہی بیچ سڑک پر اُلٹ گیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرک اُلٹے نے ٹرک پر لدی تمام لکڑیاں سڑک پر آگریں تاہم ڈرائیور خوش قسمتی سے بالکل محفوظ رہا۔