فلم" اسکائی اسکریپر"کانیو یارک میں رنگا رنگ پریمیئرمنعقد

July 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

نامور ریسلر اور ہالی وڈکے سپر اسٹارڈیوین جانسن المعروف" دی راک"کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈنچر تھرلر فلم " اسکائی اسکریپر" کانیو یارک میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں دی راک سمیت فلم کی کاسٹ نے شرکت کی اورتقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

پریمیئر میں راک کے دیوانے بڑی تعدا دمیں موجود تھے جو اپنے پسندیدہ اسٹار کے ساتھ سیلفی لینے کے لئے بے قرار دکھائی دئیے ۔روسن مارشل تھربرکی ہدایتکاری میں بننے والی ا س ڈرامہ فلم کی کہانی سابق ایف بی آئی اہلکار اور ریسکیو ٹیم کے کارکنان پر مبنی ہے.

جن کا مشن دنیا کی بلندو بالا اور مشہور عمارتوں کی سیکیورٹی پر نظر رکھنا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے تاہم ایک روز چین کی محفوظ ترین اور بلند عمارت میں آگ بھڑک اُٹھتی ہے جس نے بڑے پیمانے پر لوگ عمارت کے اندر پھنس جاتے ہیں۔

اس واقعے کے بعد سیکیورٹی ٹیم اور ایف بی آئی اہلکار فوری کاروائی کرتے ہوئے نذرِ آتش ہونے والی عمارت سے لوگوں کو زندہ نکالنے کے لئے تمام رکاوٹوں کو راستے سے ہٹاتے ہوئے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں اوراپنی جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔

ایکشن سے بھرپوراس سنسنی خیز فلم میں ڈیوین جانسن مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں نیو کیمبل،رونلڈ مولر، پیبلو شرائبر،برائن مین ، نوہا ٹیلراورہانا کوئن وین سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔لیجنڈنری پکچر ز کی تیار کردہ یہ تھرلر فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 13جولائی کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔