بھارتی فلم کیلئے گایا ہوا عاطف کا نیا گانا متاثر کرنے میں ناکام رہا

July 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستانی نامور گلوکار عاطف اسلم کا ایک اور بولی وڈ فلم میں گایا ہوا گانا ریلیز ہوگیا۔

عاطف اسلم نے جان ابراہم کی فلم ’ستیامیوا جایت‘ نامی فلم میں ایک رومانوی گانا گایا، جس کی ویڈیو بھی ریلیز کردی گئی۔

’پانیوں جیسا‘ گانے میں عاطف اسلم کے ساتھ بھارتی گلوکارہ تلسی کمار نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

عاطف اسلم نے اس گانے کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔لیکن دیکھا جائے تو یہ گانا عاطف اسلم کے بولی وڈ میں گائےپچھلے گانوں جتنا متاثر کن نہیں ہے۔اس گانے کی دھن تو پسند آئی البتہ یہ عاطف کی بہترین پرفارمنس نہیں۔

اس فلم میں جان ابراہم کے ساتھ عائشہ شرما کام کرتی نظر آئیں گی، جبکہ جان فلم میں پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہے ہیں۔میلاپ ملن کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی ریلیز رواں سال متوقع ہے۔