سراج رئیسانی نے آخری ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟

July 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نواب زادہ سراج رئیسانی ایک ویڈیو بیان میں پاک فوج کو شاندار خراج تحسین پیش کر چکے ہیں۔

نواب زادہ سراج رئیسانی نے یوم پاکستان کے موقع پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تھا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے شہید رہنما پاکستان سے بہت محبت کرتے تھے،سراج رئیسانی نے 2041ء میں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کا سب سے بڑا قومی پرچم بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

شہید سراج رئیسانی کو پاکستان کے پرچم سے بے انتہا محبت تھی اور اکثر ان کے گلے میں اور گاڑی پر بھی سبز ہلالی پرچم آویزاں رہتا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے شہر مستونگ میں ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی جلسے میں نوابزادہ سراج رئیسانی جیسے ہی شرکت کے لیے پہنچے وہاں پہلے سے موجود ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

اس سانحے میں سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید اور 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

میرسراج رئیسانی شہید اپنے بڑے بھائی چیف آف سراوان، سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے مد مقابل بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 مستونگ سے الیکشن لڑ رہے تھے۔

اس سےقبل جولائی2011 ءمیں مستونگ ہی میں ایک بم دھماکے میں نوابزادہ سراج رئیسانی کا بیٹا اکمل رئیسانی شہید ہو گیا تھا۔