آئرش پارلیمنٹ میں اسرائیلی اشیاء کی در آمدات پر پابندی کا بل منظور

July 14, 2018

آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی اشیاء کی در آمدات پرپر پابندی کا بل منظور کر لیا، آئرلینڈ کی سینیٹ نے یہ اقدام فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے غیرقانونی کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے اٹھایا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے اس بل پر رواں سال جنوری میں رائے شماری کا فیصلہ کیا تھا تاہم آئرش حکومت اورپارلیمنٹ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں غیرقانونی اسرائیلی کارخانوں میں تیارمصنوعات کیخلاف موثر اقدام اٹھایا جائے گا اور اسرائیل پر دبائو ڈالا جائے گا۔

حکومتی یقین دہانی کےپارلیمنٹ میں اس معاملے پر رائے شماری رک گئی تاہم اسرائیل پر دبائو ڈالنا بے اثر رہا ہے، آئرش حکومت غرب اردن میں یہودی کالونیوں کے کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی روک تھام کے حوالے سے کوئی موثر اقدام نہیں کرسکی۔

اسرائیل کی جانب سے دبائو قبول نہ کرنے پر آئرلینڈ پارلیمنٹ نے اسرائیلی اشیاء کی در آمدات پرپر پابندی کا بل منظور کر لیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔