فچ نے ترکی کی ڈیبٹ ریٹنگ کم کردی

July 15, 2018

واشنگٹن (اے پی پی) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی” فچ “ نے ترکی کی ڈیبٹ ریٹنگ کم کردی۔ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ میں ترکی کی اقتصادی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس کی ڈیبٹ ریٹنگ کم کرتے ہوئے ” بی بی “ کردی۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ ترکی میں افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ کے بڑھتے خسارے کے باعث اس کی ڈیبٹ ریٹنگ کم کی گئی ہے۔