کریم آباد اسماعیلیہ ملٹی پرپز کو آپریٹو سوسائٹی فراڈ میں ملوث 5 افراد گرفتار

July 15, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو نے گذشتہ 2روز میں شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر کریم آباد اسماعیلیہ ملٹی پرپز کو آپریٹو سوسائٹی فراڈ میں ملوث 5افراد کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان پر سوسائٹی کو 75 کڑور روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ،نیب ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سوسائٹی کے ڈائریکٹر نظر علی ، چیئرمین شوکت حسین،ذوالفقار حسین علی،محمد علی اور سکند ر علی شامل ہیں،احتساب عدالت نے گرفتار ملزمان کو 26 جولائی تک نیب حکام کے حوالے کردیا ہے۔