یوٹیلٹی سٹور پر ڈکیتی سمیت پانچ ڈاکے، 5 چورہاںإ، ملازم دو گھروں کا صفایا کرگئے

July 15, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی،اسلام آباد میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں ، رکشے ،طلائی زیورات ملکی وغیرملکی کرنسی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ بنگش کالونی سے محمدریاض کی پک اپ گاڑی نمبر آر آئی ٹی5129،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ سے احسن علی کی کار نمبرایل ایکس زیڈ-358، تھانہ لوہی بھیرکے علاقہ پولیس فاؤنڈیشن مارکیٹ سے کاشف اقبال کی گاڑی ایم این -3100 جب کہ تھانہ سول لائن کے علاقہ جھنڈاچیچی سے عبدالاکبرخان کارکشہ نمبرآرآئی یو-2171،چوری ہوگیا۔ تھانہ نصیرآبادکے علاقہ رینج روڈپریوٹیلیٹی سٹور پرڈکیتی کی واردات میں ڈاکواسلحے کی نوک پرچالیس ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ کینٹ کو بلال صغیر نے بتایا کہ میں راحت کیفے سے کھاناکھاکر باہر اپنا فون سن رہاتھاکہ2موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ سول لائن کو شیخ طارق مسعود نے بتایا کہ میری گھریلوملازمہ بشیراں بی بی اورشازیہ طلائی زیورات،500ڈالر ودیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئیں۔تھانہ ائرپورٹ کو گلبازعباسی نے بتایا کہ میں دکان میں موجودتھاکہ 3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر موبائل،50ہزارروپے چھین کرلے گئے۔تھانہ ائر پورٹ کو صوبیہ شہزادی نے بتایا کہ 2عورتیں میرے گھر میں آئیں اور دھوکہ دہی سے 12ہزارروپے اورطلائی زیورات 10تولے لے کرفرارہوگئیں۔تھانہ ائرپورٹ کواظہر عثمان نے بتایا کہ میری بیوی امبرین گل سے کار پورچ میں2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات،اور5ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ مورگاہ کو سردارفیض رسول نے بتایا کہ میں دکان میں موجودتھاکہ3 افراددکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پرایزی پیسہ تقریبا ایک لاکھ25ہزارروپے،10موبائل،لیپ ٹاپ،سی سی ٹی وی ڈی وی آرکی ڈیوائس لیکر فرارہوگئے۔تھانہ واہ کینٹ کو بلال احمد خان نے بتایا کہ اشفاق حسین ستی اورشعیب رانا نے مجھ سے کاروبارکیلئے 59لاکھ 23ہزارروپے امانتاًلئے جو اب واپس نہیں کررہے۔ اسد محمود نےکوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد میری دکان سے نقدی، موبائل کارڈ چوری کرکے لے گئے ۔ عبدالشکور نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ میرےگھریلو ملازم نےنقدی ودیگر سامان چوری کرلیا۔ حامد حفیظ نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نعمت اللہ منی چینجر کی دکان میں کام کرتا تھا دوران ڈیوٹی اس نے رقم میں خوردبرد کی۔ باسط شکیل نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ میرے سٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں عظمت اللہ نے خوردبرد کی ۔تھانہ کوہسارکوناصررفیق نے بتایاکہ طارق جاویدنے پلاٹ کے لئے رقم لی مگرپلاٹ نہیں دیا۔مارگلہ پولیس کوممتازعلی نے بتایاکہ انجم وغیرہ نے دھوکہ دہی سے اس کی گاڑی لے لی۔تھانہ کراچی کمپنی کواورنگزیب نے بتایاکہ ظفراقبال نے گاڑی خریدتے ہوئے رقم اداکی نہ گاڑی واپس کررہاہے۔