لا پتہ ہو نے والے چار بہن بھا ئیوں کا سراغ مل گیا

July 15, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لو ہی بھیر پولیس نےتھانہ لوہی بھیر کے علاقہ پولیس فاونڈیشن سے لا پتہ ہو نے والے چار بہن بھا ئیوں کا سراغ لگالیا ،ایک اور کارروائی کے دوران پو لیس نے بحریہ ٹاوٴن سوک سینٹر سے اغو اء ہونے والی علیشہ نامی لڑکی کو بازیاب کر کے والدین کے حو الے کر دیا ۔ 11جولائی کو معروف اکرم نے درخواست دی تھی کہ اس کے چار بچے مریم معروف عمر بارہ سال ،ریحان عالم عمر سات سال ،ایان عالم عمر سات سال اور فاطمہ عمر چار سال گھر سے غائب ہیں جس پر پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر کر اچی ، گو جر انو الہ ، سر گو دھا روانہ کی گئیں۔ ٹیموں نے چار وں لا پتہ بچوں کا48گھنٹے میں پتہ چلا لیا ، دوران تفتیش معلو م ہو ا کہ معروف اکر م نے دو شادیا ں کی تھیں، چاروں بچے اپنی حقیقی والدہ کے پا س گئے تھے جن کو ٹر یس کر لیا گیا ۔تھا نہ لو ہی بھیر کی حدود میں ایک اور اغواء کا واقعہ پیش آ یا جس میں 9سالہ بچی علیشہ کو اغو اء کر لیا گیا تھا جس پر پولیس نے 24گھنٹو ں کے اندر مغو یہ علیشہ کو با ز یا ب کر الیا ، مغو یہ بچی کو اسکی فیملی کے حوالے کر دیا گیا ۔