حیدرآباد،ٹریفک حادثہ 10؍ افراد جاں بحق

July 16, 2018


کراچی (ٹی وی رپورٹ) حیدرآباد کے قریب مٹیاری میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹریلر میں ٹکر ہوگئی۔ ایس ایس پی زاہد شاہ کے مطابق، حادثے کے نتیجے میں 10؍ افراد جاں بحق جبکہ 15؍ زخمی ہوگئے۔ آخری اطلاعات تک زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔