پاکستان اور زمبابوے کا دوسرا ون ڈے آج ہوگا

July 16, 2018

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں آج کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ۔ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد کے علاوہ ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شامل ہوں گے۔

موسمی رپورٹکے مطابق بلاوایو میں آج موسم خوشگوار ہے اور درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ایکسرٹس کی رائے کے مطابق پچ پر نمی کے باعث ابتدا میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں اور پچ بولنگ کے لیے سازگار ہوگی۔

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دن سوا 12 بجے مدمقابل ہوں گی۔ واضح رہے کہ سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔