اظہر علی کا کائونٹی سمر سیٹ سے معاہدہ

July 16, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی اب کاؤنٹی کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کائونٹی ٹیم سمر سیٹ سے معاہدہ کرلیا اور وہ کائونٹی کھیلنے کے لیے آج رات انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔

اظہر علی فور ڈے کاؤنٹی کرکٹ کےبقیہ میچز میں حصہ لیں گے جبکہ وہ 7میچز میں سمرسٹ کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران اسد شفیق اور اظہر علی کا کائونٹی کرکٹ کے لیے مختلف کاونٹیز کے ساتھ رابطہ ہوا تھا۔