فرانسیسی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

July 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

فٹ بال کی عالمی چیمپئن فرانسیسی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے جن کا وطن واپسی پر شانداراستقبال کیا گیا۔

اس موقعے پر سڑکوں پر لوگوں کا جم غفیر موجود تھا جبکہ فٹبال ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نہ صرف پریڈ کی گئی بلکہ ایئر شو بھی پیش کیا گیا ۔

ایئر شو کے دوران جہازوں نے فرانسیسی پرچم کے رنگ فضاؤں میں بکھیر دئیے جبکہ طیاروں کی گھن گرج نے سب سے سَر فخر سے بلند کر دئیے ۔

شائقین نے قطاریں بناکر کھلاڑیوں کا استقبال کیااور اپنے ہیروز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ۔

ٹیم کو ایوان صدر کی جانب سے بھی استقبالیہ بھی دیا جائیگا جبکہ کھلاڑیوں نے بس میں سوار ہوکر شہر کا دورہ کیا ۔

کپتان ہیوگو لوریس اور کوچ ڈیڈیئر ڈس چیمپس طیارے سے سب سے پہلے باہر آئے اور ٹرافی لہرا ئی جس پر لوگوں نے شاندار استقبال کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔

صدارتی محل میں تقریب کا اہتمام کیاگیاجس میں تقریبا تین ہزار افراد کو دعوت دی گئی تھی ۔

پیرس ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر کے کچھ ا سٹیشنوں کے نام تبدیل کر کے کھلاڑیوں کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


وکٹر ہیوگو لورس ،گول کیپر،کوچ اور دیگر کھلاڑیوں کو اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔

دوسری جانب کروشیا کی ٹیم کا بھی وطن واپسی پر پر تپاک استقبال کیاگیا اور ہار کے باوجود ٹیم کو فائنل تک رسائی پر خراج تحسین پیش کیا ۔

مداحوں کا ایک بڑا مجمعہ اپنے ہیروز کو خوش آمدید کہنے گلی کوچوں کو شہر میں مرکز میں موجود تھا جو ہلا گلہ کرتے خوب جشن مناتے دکھائی دئیے۔