ماضی کی معروف اداکارہ ریٹا بہادری انتقال کر گئیں

July 18, 2018

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ ریٹا بہادری62سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹا کا سوجے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا ۔ گزشتہ شب وہ طویل بیماری کے بعد دم توڑ گئیں ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ریٹا نے پانچ دہائیوں تک بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے جوہر دکھائے ۔

ان کی مشہور فلموں میں کبھی ہاں کبھی ناں ، دل ول پیار ویار ، میں مدھوری بننا چاہتی ہوں شامل ہیں۔