ڈالر کی اڑان جاری، روپے کی مزید بے قدری

July 18, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی ماکیٹ ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں76 پیسے کا اضافہ ،تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت 76 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 128 روپے 75 پیسے پر پہنچ گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 129 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق روپے کی قدر میں کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 129روپے 50پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی آئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔