خبردار!موبائل فون کی بیٹری نقصان بھی پہنچا سکتی ہے

July 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو موبائل فون کااستعمال عام سی بات ہے تاہم یہی اسمارٹ فون نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔

چین کے شہر Songziمیں موبائل فون کا ایسا ہی حادثہ اُو وقت پیش آیا جب ایک شخص موبائل فون استعمال کر نے میں مصروف تھا کہ اچانک موبائل کی بیٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔

رپورٹ کے مطابق چینی شخص ریلوے اسٹیشن پر بٹھا ٹرین کی آمد کا انتظار کر رہا تھا اور موبائل استعمال کر رہا تھا کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اُٹھی اور ہر طرف دھواں بھر گیا ۔

جس پر نہ صرف وہ شخص بلکہ وہاں موجود دیگر افراد بھی بیحد خوفزدہ ہوگئے تاہم وہاں موجود عملے نے فوری آگ بجھادی جبکہ واقعہ میں تمام افراد بالکل محفوظ رہے۔