ورثے میں ہمیں یہ غم ہے ملا، بلاول کا ٹوئٹ

July 18, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے چھوٹے ماموں شاہ نواز بھٹو کی 33 برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اورسابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کے چھوٹے صاحبزادے شاہ نواز بھٹو 18جولائی 1985 کو پر اسرار طور پر فرانس میںاپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے ۔اس وقت ان کی عمر 27 سال تھی۔

شاہ نواز بھٹو کی اچانک موت 4اپریل 1979ء میں ذولفقار علی بھٹو کی عدالتی حکم پر دی جانے والی پھانسی کے بعد بھٹو خاندان کے لئے بڑا سانحہ ثابت ہوئی تھی۔

شاہ نواز اپنی والدہ بیگم نصرت بھٹو اور ہمشیرہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے بہت قریب تھے۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا بیگم نصرتبھٹو اپنے خاندان کے ہمراہ تعطیلات منانے کے لئے جنوبی فرانس میں ہی تھیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے آج اپنے ماموں کی یاد تازہ کرتے ہوئے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے شاہ نواز بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں حبیب جالب کا شعر بھی لکھا جو کچھ یوں ہے:

ورثے میں ہمیں یہ غم ہے ملا

اس غم کو نیا کیا لکھنا