کراچی:الیکشن میں دہشت گردی کی سازش،2 گرفتار

July 18, 2018

کراچی میں الیکشن کے دوران دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی۔ایم کیو ایم لندن اور جنوبی افریقہ نیٹ ورک کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ۔

اورنگی ٹائون میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی اورایم کیو ایم لندن اور جنوبی افریقہ نیٹ کے دودہشت گرد بلال اور ارشاد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بلال اور ارشاد نے الیکشن میں مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی ۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے ایم کیو ایم لندن سے مالی وسائل حاصل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔