فلم’دی ہاؤس ود اے کلاک اِن اِٹس والز‘کی نئی جھلکیاں منظر عام پر

July 19, 2018

خوف و دہشت سے بھرپورفلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہولی ووڈہارر فینٹیسی فلم دی ہاؤس ود اے کلاک ان اٹس والزکی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایلی روتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی جان بلیئرز کے لکھے جانے والے اس ہی نام کے ایک ناول پر مبنی ہے ۔

فلم کی کاسٹ میں اوون ویکارو،جیک بلیک،کیٹ بلینکٹ،کیل میک لیچلین،کولین کیمپ اور ونیسا این ولیمز کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔

بریڈ فشر اور جیمز وینڈر بلٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 21ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔