سندھ بھر میں انڈسٹریل زون قائم کئے جائیں گے،نواب راشدخان

July 19, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے نامزد امیدواربرائے این اے 226نواب راشد علی خان نے لطیف آباد نمبر11,12میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں حیدرآباد کپڑے اور چوڑیوں کی صنعت کا مرکز تھا اور حیدرآباد کے عوام کو روزگار کے مواقع حاصل تھے لیکن نامناسب منصوبہ بندی اور بدامنی نے سائٹ ایریا کو اُجاڑ دیا جس کی وجہ سے آج بے روزگار ی کی شرح بہت بڑھ چکی ہے اور اسی وجہ سے آج کا نوجوان بے راہ روی کا شکار ہے، گذشتہ حکومتوں نے اس ا ہم مسئلہ سے چشم پوشی اختیا رکی، پاک سرزمین پارٹی کے منشور مین درج ہے کہ سندھ بھر میں انڈسٹریل زون قائم کئے جائیں گے، پی ایس 65کے نامزد اُمید وار راحیل قائم خانی نے کہا کہ لطیف آباد کے ڈگری کالج، غزالی کالج کو اپ گریڈ کرایا جائے گا اور لطیف آباد میں سیوریج کے بوسیدہ نظام کو ختم کیا جائے گا، علاوہ ازیں این اے 227کے نامز د امیدوار راشد آرائیں PS-67کے نامزد امیدوار میر عتیق تالپور نے نورانی بستی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔