سندھ ایک ہے،اور ایک ہی رہے گا،عوام کی سہولت کیلئے سندھ میں نئے انتظامی یونٹ بننے میں کوئی مضائقہ نہیں،پیر صدرالدین شاہ راشدی

July 19, 2018

میرپورخاص(نامہ نگار)ملک میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں عوام سندھ سے بھی زرداری لیگ کا صفایا کردیں گے،اورالیکشن کے بعد کئی بڑے نام جیلوں میں ہونگے۔سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا ،تاہم عوام کی سہولت کے لیئےسندھ میں نئے انتظامیہ یونٹ بننے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔یہ بات فنگشنل مسلم لیگ سندھ کے صد ر اور جی ڈے اے کے رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی نے راجہ ہاؤس میرپورخاص میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس سے قبل جی ڈی اے کے سربراہ اور حر وں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارہ اور پیر صدرالدین شاہ راشدی جب راجہ ہاؤس پہنچے تو حرجماعت سے تعلق رکھنے والے اور دیگر ہزاروں افراد نے بھیج پگارہ کے فلک شگاف نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔پیر پگارہ نے چھت پر چڑھ کر مرید و ں سے مختصر خطا ب کیا اور خصوصی دعا مانگی۔پیر صدرالدین شاہ نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ انتخابات میں میر پور خاص ضلع میں ہمیں ایم کیو ایم۔اور ایم کیو ایم کو ہماری حمایترہے گی۔۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک محب وطن جماعت ہے،جن لوگوں نے غلط نعرے لگائے اب وہ پاکستان کے سسٹم میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور زرداری لیگ میں بڑا فرق ہے ،سندھ میں ناراض اور استحصال زدہ لوگوں نے پی پی کو مسترد کردیا ہے، سابقہ حکمرانوں کی کاکردگی سب کے سامنے ہے ۔ ایم کیو ایم کے کوٹے سسٹم مطالبہ پر سوج بچار ہوسکتی ہے ۔