نگراں حکومت اور تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کے نئے قرض کیلئے زمین ہموار کرنا شروع کر دی

July 19, 2018

لاہور (فاخر ملک) نگراں حکومت اور تحریک انصاف نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے اور قرض حاصل کرنے کے لئے زمین ہموار کرنا شروع کر دی ہے۔ نگراں حکومت نے روپے کی قدر میں 40 دنوں کے دوران تاریخی کمی کر دی ہے اور تحریک انصاف کے چیئرمین نے موجودہ ٹیکس وصولیوں کو لگ بھگ 120فیصدبڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے قرض کے حصول کیلئے ملکی کرنسی کی قدر میں کمی اور ٹیکس وصولیوں کی شرح میں اضافہ ہی 2 بنیادی شرائط ہیں جو آئی ایم ایف کے ہر پیکیج میں رکھی گئی ہیں اور متوقع طور پرستمبر میں جب آئی ایم ایف سے مذاکرات ہونگے تو ان بنیادی شرائط کو پاکستان کے سامنے رکھا جائے گا ۔