سائن بورڈزسے تاریخی عمارتوںکی خوبصورتی کو متاثر نہیں ہونے د ینگے، لاہور ہائیکورٹ

July 19, 2018

لاہور( خبر نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس د یتے ہوئے خبردار کیا کہ سائن بورڈز سے تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی کو متاثر نہیں ہونے دیں گے، مال روڈ پر قد آور اور مقررہ سائز سے بڑے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم د یتے ہوئے 4 بجے تک کی مہلت دیدی اور ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل اور متعلقہ آفیسروں پر مشتمل ٹیم کا تبادلہ نہ کرنے کا حکم بھی دے دیا ،جسٹس علی اکبر قریشی نے مال روڈ کی تاریخی عمارتوں پر سائن بورڈز لگانے کیخلاف درخواست پر سماعت کی جس میں ان بورڈ کو آویزاں کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا،سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل پیش ہوئیں، جسٹس علی اکبر قریشی نے افسوس کا اظہار کیا کہ مال روڈ پر لوگ سیر کے لئے آتے تھے آج کل تجاوزات کی وجہ سے یہ روایت بھی دم توڑ رہی ہے، ، ہائیکورٹ نے لاہور پارکنگ کمپنی کے سی او کو بھی کل رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔