لاہور پولیس کا یوسی چیئرمین کے گھر چھاپہ، دو بیٹے گرفتار

July 19, 2018

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پولیس نے یوسی چیئرمین کے گھر چھاپہ مار کر اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ اس کے دو بیٹوں کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ فائرنگ کے ملزمان ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان نے ایک شخص سے جھگڑے کے بعد ہوائی فائرنگ کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سبزہ زار کے علاقے میں ن لیگ کے یوسی 106 سے چیئرمین میاں منظور اور لیگی جنرل کونسلر رضوان کے درمیان ایک کارنر میٹنگ کے دوران جھگڑا ہوا جس کےبعد منظور اور اس کے بیٹوں نے ہوائی فائرنگ کی۔

فائرنگ کے خلاف کونسلررضوان نےتھانے میں درخواست دی جس پر کارروائی کرتے ہوئےسبزہ زار پولیس نے یوسی چیئرمین کے گھر پرچھاپہ مار کراسلحہ برآمد کرلیا اور اس کے دو بیٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔