لندن میں پاکستانی قوال حاجی امیر پر حملہ

July 20, 2018

معروف پاکستانی قوال حاجی امیر خان پر لندن میں نامعلوم شخص نے حملہ کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ حملہ مشرقی لندن کے علاقے گرین اسٹریٹ میں ایک سیاہ فام شخص نے کیا۔

قوال حاجی امیر خان کی بیٹی سلینہ خان کے مطابق اُن کے والد حملے کے نتیجے میں زمین پر گر گئے تو حملہ آور نے اُن پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی، قوال امیر خان کی ایک آنکھ شدید زخمی ہوگئی ہے، جسم اور منہ پر بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس اور ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر امیرخان کو نیو ہیم یونیورسٹی اسپتال پہنچایا جہاں انہیں داخل کر لیا گیا ہے، ابھی تک اس حملے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

حاجی امیر خان امجد صابری اور عزیر میاں قوال کے قریبی عزیز بھی ہیں۔