لانڈھی میں تحریک انصاف کےانتخابی دفتر پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

July 20, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد آباد تھانے کی حدود میں واقع داؤد چالی کے قریب پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن سے قبل انتخابی دفتر بنایا گیا ہے جہاں پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد انتخابی دفتر پر موجود تھی اور وہاں پر تیز آواز میں پارٹی کے گانے چلائے جارہے تھے کہ ایک شخص نے آکر ایس ایم جی سے فائرنگ کردی اور فرار ہونے لگا تو تحریک انصاف کے کارکنان نے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوگیاتاہم اسکے ہاتھ سے ایس ایم جی گر گئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا جس کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ایس ایم جی اپنی تحویل میں لے لی ، ایس ایچ او قائد آباد کے مطابق زخمی کی شناخت 30سالہ رحمت علی عرف مٹھو کے نام سے ہوئی جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی دفتر سے متصل اپنے بہنوئی کے گھر ملنے کیلئے آیا تھا۔